خلاصہ

اگست/ستمبر 2019 میں، ہم کئی تھرڈ پارٹی موبائل ٹاپ اپ سروسز کے ساتھ جُڑے، جس سے پورے برازیل چار بڑے نیٹ ورکس استعمال کرنے والے لاکھوں لوگوں کو ای ٹی این کے ذریعے موبائل ٹاپ اپ کرنے کی سہولت میسر آئی، جن میں Claro, Vivo, TIM, اور Oiشامل ہیں۔ یہ نیٹ ورکس برازیل میں 95 فیصد سے زیادہ لوگوں کو سروس مہیا کرتے ہیں۔

برازیل کیوں؟

برازیل دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے، جہاں 212 ملین لوگ رہتے ہیں۔ باوجود اس کے کہ برازیل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے، پھر بھی 25 فیصد آبادی )سرکا 55 ملین لوگ( بینک کے سہولت سے محروم ہے، اور ملک کے چوتھائی سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرتی ہے۔

اس کے برعکس، برازیل دنیا میں نہ صرف سمارٹ فون استعمال کرنے کے حوالے سے بلکہ کرپٹو کرنسی رکھنے کے حوالے سے پانچویں نمبر پر ہے۔ الیکٹرونیم کیلئے یہ ایک پرکشش جگہ تھی، کیونکہ ہم ورلڈ بینک کے کہنے کے مطابق دنیا کے اُن 1٫7 بلین لوگوں کو معاشی دائرے میں لانا چاہتے ہیں جن کے پاس بینکاری کی سہولت موجود نہیں۔ برازیل وہ دوسرا ملک ہے جہاں ہم ای ٹی این کے ذریعے موبائل ٹاپ اپ لانچ کر رہے ہیں۔

الیکٹرونیم موبائل فون پر سہولت دینے والی وہ واحد کرپٹو کرنسی ہے جس کی توجہ اس بات پر ہے کہ لوگوں کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ کرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے، کسی سٹور پر یا آن لائن خریداری کر سکیں، اور اس طرح اُن کو کسی بینک اکاونٹ کی ضرورت نہ ہو۔ اس سے یہ ہوگا کہ لوگ پیسے کمانے کیلئے اپنی لوکل کمیونٹی سے آگے دوسرے ذرائع کی طرف بھی دیکھیں گے، جو آج کل پوری دنیا میں ڈیجیٹل گلوبل اکانومی کی شکل میں نمودار ہو رہی ہے۔

بڑے پیمانے پر لوگوں میں مقبولیت کیلئے اگلا قدم

الیکٹرونیم وہ واحد کرپٹو کرنسی ہے جو پوری دنیا میں موبائل ٹاپ اپ کیلئے استعال کی جاتی ہے۔ پہلے جنوبی افریقہ اور اب برازیل، ہم نے یہ جانا ہے کہ عالمی سطح پر اس قسم کے سروس کی ضرورت ہے۔

دونوں ممالک میں ای ٹی این کے ذریعے موبائل ٹاپ اپ تیزی سے دوسری اقسام کی جگہ لی رہی ہے، اور اس سہولت کی وجہ سے، برازیل ہماری تیزی سے بڑھتی ہوئی کمیونٹی بن گئی ہے جہاں ہزاروں لوگ ہر روز رجسٹر ہو رہے ہیں۔

عالمی سطح پر لوگوں میں مقبول ہونے کیلئے موبائل ٹاپ اپ صرف پہلا قدم ہے۔ ہم حکومتوں، کارپوریشنوں اور دکانداروں کیساتھ پوری دنیا میں کام جاری رکھیں گے تاکہ عالمی سطح پر اُن مقامات میں اضافہ ہو جہاں ای ٹی این استعمال کیا جاتا ہے۔