KYC اور AML کیا ہے؟

KYC

اپنے کسٹمر کو جانیں (KYC) سے مراد مطلوبہ احتیاط کی سرگرمیاں ہیں جو مالیاتی اداروں اور دیگر باضابطہ کمپنیوں کیلئے کرنا لازمی ہیں تاکہ کلائنٹس کے ساتھ کاروبار کرنے کے مقاصد کیلئے ان سے متعلقہ ذاتی معلومات دریافت کی جا سکے۔

AML

منی لانڈرنگ کے خلاف (AML) سے مراد طریقوں، قوانین اور ضوابط کا ایک سیٹ ہے جسے غیر قانونی کارروائیوں سے آمدنی حاصل کرنے کے طریقوں کو روکنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔

کمپلائنس اہم کیوں ہے؟

جیسے کہ دنیا کرپٹو کرنسی کو اختیار کرنے لگی ہے، یہ واضح ہے کہ وسیع پیمانے پر قبولیت صرف تبھی ممکن ہے جب حکومتیں اور کارپوریشنز کرپٹو کرنسی کے استعمال کو قبول کریں۔ تاہم، اس کیلئے ضروری ہے کہ کرپٹو کرنسیاں ضوابط پر عمل پیرا ہونا یقینی بنائیں۔

اسی لیے، 2018 میں Electroneum (ETN) KYC اور AML کمپلائنس کو 5th یورپی اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹو کی تعمیل میں قبول کرنے والی دنیا کی پہلی کرپٹو کرنسی بنی۔ بلے میں، اس نے ہمیں حکومتوں اور کارپوریشنز کے ساتھ کام کرنے کے قابل بنایا جو ہمیں Electroneum کو عالمی کمیونٹی سے متعارف کروانے میں مدد کر رہی ہیں۔

ہم ایک ایسا توثیقی عمل متعارف کروا کر KYC اور AML کمپلائنٹ بنے جس پر عمل پیرا ہونا ہمارے تمام صارفین کیلئے ضروری ہے، جس سے دنیا کی حکومتوں اور کارپوریشنز کو ایسی کرپٹو کرنسی ملی جس پر وہ اعتماد کر سکتے ہیں۔

توثیق کا طریقہ کار کیا ہے؟

Electroneum ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر، نئے صارفین کو ہمارے تین توثیقی درجوں میں سے کوئی ایک یا پھر اس سے زائد مکمل کرنا ضروری ہے:

صارفین کو 3 ماہ کے عرصے میں 150€ کی ETN تک بھیجنے/موصول کرنے کے قابل بناتا ہے۔

صارفین کو 3 ماہ کے عرصے میں 10,000€ کی ETN تک بھیجنے/موصول کرنے کے قابل بناتا ہے۔

صارفین کو 3 ماہ کے عرصے میں 10,000€ کی ETN سے زائد بھیجنے/موصول کرنے کے قابل بناتا ہے۔

آج ہی آغاز کریں

منٹوں میں ETN کمانا، محفوظ کرنا، بھیجنا اور موصول کرنا شروع کریں!

اسے Google Play پر حاصل کریں App Store پر ڈاؤن لوڈ کریں