خلاصہ

فروری 2019 میں، ہم نے موبائل ورلڈ کانگریس 2019 میں جنوبی افریقہ کے موبائل اپریٹر The Unlimited کے ساتھ ہمارے آزمائشی پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

ڈربن اور اس کے نواحی علاقے میں چھوٹے پیمانے پر شروعات کے بعد، ہم نے ہزاروں نئے صارفین کو شامل کیا، جن میں سے زیادہ تر نے پہلے سے ہی ای ٹی این کے ذریعے موبائل ائیر ٹائم اور ڈیٹا خریدنا شروع کیا ہے۔

اب ہم The Unlimited کے ساتھ مل کر پورے جنوبی افریقہ میں الیکٹرونیم اور ای ٹی این ٹاپ اپ کی سہولت دینے پر کام کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ ہی کیوں؟

جنوبی افریقہ کے بینک اکاونٹ ابھی بھِی غیر روایتی طریقوں سے کمائی کرنے والوں کیلئے رسد سے باہر ہیں۔ اس طرح 23٫5 فیصد لوگ ایسے ہیں جو عام بینکاری سے دور ہیں اور پورے فائنانشل نظام سے سرے سے ہی باہر ہیں۔

تقریباً 25 فیصد آبادی بے روزگار ہے، جبکہ 39 فیصد لوگ غربت میں زندگی بسر کرتے ہیں۔ تاہم ان میں بہت ساری تعداد میں لوگ پھر بھی ایسے ہیں جو آجکل کی ٹیکنالوجی سے واقف ہیں اور اس کا روزمرہ استعمال کرتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے تقریباً 89 فیصد لوگوں کے پاس موبائل فون کی سہولت موجود ہے (جیسا کہ امریکہ میں ہے)، ان میں سے پھر 39 فیصد کے پاس سمارٹ فون موجود ہے۔

زیادہ تر لوگوں کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی آسان ہے کیونکہ 99 فیصد لوگوں کی رسائی 3G اور تقریباً 70 فیصد لوگوں کی رسائی 4G LTEتک ہے۔ پورے جنوبی افریقہ میں 5G لانچ کرنے پر کام شروع کیا جا چکا ہے اور امکان ہے کہ 2021 تک یہ بہت سارے علاقوں تک پھیل جائے گا۔

اس طرح جنوبی افریقہ میں کمیونٹیز، کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ کے اداروں کیلئے یہ ایک بہت اچھا موقع ہے کہ وہ بلاک چین کی سہولت سے استفادہ حاصل کرلیں۔ اس طرح غربت ختم کرنے کیلئے نئی راہیں کُھلیں گی۔

Why The Unlimited?

دی ان لمیٹڈ موبائل کی دنیا، انشورنس کی پراڈکٹس اور سروسز میں جدت لانے حوالے سے جانا جاتا ہے جن کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے جن سے خاندانوں کی معاشی حفاظت یقینی بنائی جاتی ہے اور صارف کے پیسے کے بدلے بہترین خدمات دیتا ہے۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائی جائے۔

1994 میں آغاز کے بعد سے ہی، دی ان لمیٹڈ نے جمود کو تھوڑنے کیلئے ہمیشہ اپنی کوشش جاری رکھی ہے اور ہر ممکن طریقہ سے سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ سب آپ نے ضرور سُنا ہوگا۔

ہم ایسے موبائل اپریٹر کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے جس کا نظریہ ہمارے نظریے سے ملتا ہو۔ ہماری طرح ان لمیٹڈ بھی چیلینجز کو قبول کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ تمام حدود کو پار کردیں۔ ہماری طرح یہ لوگ بھی چاہتے ہیں کہ لوکل کمیونٹی کو روزگار کے مواقع فراہم کرے۔

اپنے موبائل نیٹ ورک کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ، دی ان لمیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے بہت سارے خیراتی اور خیر سگالی کے پروگرام شروع کئے ہیں۔ 2008 سے لیکر، ان لمیٹڈ چائلڈ کے بینر تلے انھوں نے 288،300 بچوں کی ابتدائی نشوونما اور بڑھوتری میں مدد کی ہے جبکہ 2012 عملے کے ارکان کی بھی مدد کی ہے۔

ساتھ مل کر، ہم اُن کے 100 فیصد موبائل صارفین کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ الیکٹرونیم کا حصہ بنیں اور وہ مفت ای ٹی این جو وہ کماتے ہیں اپنے موبائل کیلئے ائیر ٹائم اور ڈیٹا خریدنے کیلئے استعمال کریں۔ نہ صرف یہ بلکہ، جب وہ لوگ ای ٹی این کے ذریعے ٹاپ اپ کرتے ہیں تو اُن کو دُگنا ائیر ٹائم اور ڈیٹا دیا جاتا ہے۔

ہمارے پارٹنرشپ کی موجودہ صورتحال

مئی 2019 میں، ہم نے ہمارے آزمائشی عمل کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کیا۔

اس ازمائشی عمل کے دوران نہ صرف ہمیں اپنے ایپ کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملا، جس پر ہم نے عمل کیا، بلکہ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ہم جو ماہانہ ای ٹی این بطور انعام دیتے ہیں یہ لوگوں کیلئے بہت مفید ہیں – حتٰی کہ اُن لوگوں کیلئے بھی جو کرپٹو کرنسی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

ہمارے صارفین کی تعداد میں فوری طور پر خاصہ اضافہ ہوا اور یہ اس بات کا ثبوت تھا کہ لوگ ہماری سہولت کے حوالے سے ہمارے شکر گزار ہیں، کیونکہ اُن کو اپنے موبائل ٹاپ اپ کرنے کیلئے مفت ای ٹی این مل رہے تھے۔

تمام ازمائشی وقت کے دوران، ہم اس قابل ہوئے کہ ہزاروں صارفین اور دکانداروں کو متوجہ کر سکے اور یہ سب جنوبی افریقہ میں ہماری ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ تھا۔ آزمائش مکمل کرنے کے بعد، ہم دی ان لمیٹڈ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے تاکہ ہماری خدمات پوری جنوبی افریقہ میں پھیل سکیں۔ اس بارے میں مزید معلومات کیلئے اس جگہ کا وزٹ کرتے رہیں۔

اُن کی ویب سائٹ کا وزٹ کریں