صرف ایک سمارٹ فون کے ذریعے نئے سکلز سیکھیں
TaskSchool.com ایک مفت آن لائن ذریعہ ہے جس سے لوگ اس قابل بنتے ہیں کہ کمرشل بنیادوں پر بے شمار بنیادی ڈیجیٹل سکلز سیکھیں۔
ایک ایسا پلیٹ فارم جو کئی زبانوں میں دستیاب ہے، جو لوگوں کو بے شمار ہُنر سکھاتا ہے جو کہ بہت سادہ بھی ہو سکتے ہیں (جیسے کہ کسی تصویر کو مفت اینڈرائڈ ایپ کے ذریعے خوبصورت بنانا، یا سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ کرنا) جبکہ پیچیدہ کام بھی سیکھے جا سکتے ہیں جیسے ایک مفت سافٹ وئیر انک سپیس Inkscape کے ذریعے اپنے لیپ ٹاپ پر کوئی لوگو ڈیزائن کرنا۔
TaskSchool کے ذریعے سیکھے ہوئے ہُنر ہمارے دوسرے مفت پلیٹ فارم AnyTask کے ذریعے چھوٹے، درمیانے یا بڑے درجے کے اداروں اور افراد کو بھیچے جا سکتے ہیں۔
AnyTask ان نئے اور سادہ ہُنروں کے ذریعے پوری دنیا سے اُن لوگوں کو اپنی حالت زار بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے جن کا کوئی بینک اکاونٹ نہیں ہے۔