AML کا مطلب ہے ‘Anti-Money Laundering’.
FCA یہ بتاتا ہے کہ “منی لانڈرنگ” کیا ہے:
“وہ عمل جس میں غیر قانونی طریقے سے کمائے گئے اثاثوں کو ایسے اثاثون میں تبدیل کیا جاتا ہے جو ایسے ظاہر ہوتے ہیں کہ قانونی اثاثے ہیں، تاکہ ان اثاثوں کو مستقل طور پر اپنی ملکیت بنایا جا سکے، یا اس کو مزید جرائم کرنے میں لگایا جا سکے”.
CTF کا مطلب ہے ‘Counter-Terrorist Financing’ - دہشت گردی کیلئے پیسے استعمال کرنے کو معلوم کرنا، اور اس کی روک تھام کرنا۔
AML/CTF سے مطابقت رکھنے والا پروگرام بنانے کیلئے سب سے پہلا قدم یہ ہے کہ KYC کا استعمال کیا جائے۔
KYC کا مطلب ہے ‘Know Your Customer’ (بعض اوقات اسے Customer Due Diligence یا CDD بھی کہا جاتاہے).
یہ کسی بھی صارف سے معلومات اکھٹا کرنے کیلئے ایک لازمی جُز ہے تاکہ اُن کی شناخت کی تصدیق ہو سکے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اس بات کا اطمینان کر لیا جائے کہ ایک بندہ اصل میں بھی وہی بندہ ہے جس کا وہ دعویِٰ کر رہا ہے، اور اس قابل ہوا جا سکے کہ جس شخص کیساتھ کاروبار کیا جارہ ہے اُس میں کوئی خطرہ تو نہیں۔
AML/CTF اور KYC کے عمل ہمارے نظام میں پہلے سے ہی شامل کئے گئے ہیں اور ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہمارا کاروبار تمام قسم کے قوانین کی پاسداری کرے اور ہم اس قابل ہوں کہ ہمارے کمیونٹی کے تمام جائز حقوق کا دفاع کر سکیں۔
FCA اس بات کو مان چکی ہے کہ Electroneum Ltd، جو اُس بلاک چین کیلئے ذمہ دار ہے جو ETN فراہم کرتا ہے، کو اُن کیساتھ رجسٹریشن کی کوئی ضرورت نہں تھی۔ تاہم ہماری دو اور کمپناں ہیں جو ان کیساتھ رجسٹرڈ ہیں؛ Space Agency Marketing Ltd, جو Electroneum ETN استعمال کنندگان کو والیٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے، اور Knightsbridge AnyTask Services Ltd, جو اپنی خدمات بھیچنے والوں کو یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ AnyTask کے اوپر ETN کے ذریعے اپنی خدمات کے بدلے ادائیگی وصول کر سکیں۔
برائے مہربانی یہ بات نوٹ کر لیں کہ Electroneum گروپ کی جانب سے فراہم کی جانے والی کرپٹو ایسٹس کی خدمات فائنانشل اومبڈزمین خدمات اور فائنانشل سروسز کمپینسیشن سکیم کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔
All ETN-Network members operate lawfully in each of their respective jurisdictions.