آپ کے الیکٹرونیم اکاونٹس کی حفاظت کیلئے نیچے دئے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔
سیکیورٹی
ویب سائٹس اور ایپس
الیکٹرونیم کی آفیشل ویب سائٹس صرف electroneum.com اور my.electroneum.com ہیں۔
الیکٹرونیم کا ایپ ڈاو ن لوڈ کرنے کیلئے صرف ہماری آفیشل ویب سائٹ electroneum.com استعمال کریں، ایپ کو کہی اور پر سرچ کرکے ڈاون لوڈ نہ کریں اور ایسی دوسری ویب سائٹس بھی وزٹ نہ کریں جو الیکٹرونیم سے وابستگی کا دعویٰ کرتی ہیں اور مزید یہ بھی یاد رکھیں کہ ایسی ایپس اور ویب سائٹس میں اپنے اکاونٹ کی تفصیلات کا اندراج بھی نہ کریں۔ ایسی ویب سائٹس پھشنگ ویب سائٹس کہلاتی ہیں جو صرف لوگوں کی حساس معلومات اکھٹی کرتی ہیں۔ ہم کبھی بھی ایسا نہیں کرینگے کہ آپ کو لاگ کرنے کیلئے کوئِی لنک بھیجیں یا کسی دوسرے ایپ کے ذریعے لاگ ان کرنے کیلئے کہیں۔ ہم کسی اور لنک کے ذریعے بھِی اپ کو electroneum.com یا my.electroneum.com کی طرف ری ڈائریکٹ نہیں کرینگے۔ ایسی تمام لنکس فراڈ ہونگی۔
اپنے ای میل اکاونٹ کو محفوظ بنائیں
اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ اپنے ای میل اکاونٹ کیلئے ایک مضبوط پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں اور اگر آپ کیلئے ممکن ہو تو دوہری حفاظت کے طریقہ کار (2FA) کا استعمال کریں، جس میں یہ باتیں شامل ہو سکتی ہیں کہ آپ ایک ثانوی ای میل ایڈریس کا اندراج کر لیں، پن نمبر ڈال دیں، کسی تصدیق کرنے والے ایپ سے اپنا اکاونٹ جوڑ لیں جیسے گوگل آتھینٹیکیٹر وغیرہ۔ اس طرح آپ کے اکاونٹ کی سیکیورٹی دُگنی ہو جاتی ہے اور اس طرح اپ کا اکاونٹ دوسرے لوگوں کی رسائی حاصل کرنے سے بچ جاتا ہے۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ اپنے ای میل کیلئے جو پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں وہ سادہ نہ ہو اور آپ اس کو کہی اور استعمال نہ کرتے ہو۔ (ایک ہی پاس ورڈ کو ایک سے زیادہ ویب سائٹس پر استعمال کرنے کے حوالے سے نیچے دئے گئے نوٹ کو ملاحظہ کر لیں)۔
اپنے الیکٹرونیم اکاونٹ کو محفوظ بنائیں
جب آپ اپنا ETN اکاونٹ بناتے ہیں/اس میں کوئی ترمیم کرتے ہیں، تو ہم آپ سے اکاونٹ کی حفاظت کی خاطر بہت سی معلومات لیتے ہیں۔ آپ کو ایک ایک کرکے مختلف مرحلوں سے گزارا جائیگا۔ یہ بات بہت اہم ہے کہ جب آپ اپنا الیکٹرونیم کا اکاونٹ بناتے ہیں/اس میں کوئی ترمیم کرتے ہیں، تو آپ کو ایک مضبوط اور سب سے الگ پاس ورڈ دینا چاہئیے۔ ایسا پاس ورڈ جو آپ کہی اور استعمال نہ کرتے ہو. ماضی میں بہت سارے ویب سائٹس کو ہیک کیا جا چکا ہے اور صارفین کی معلومات، جن میں اہم معلومات شامل ہوتی ہیں، کو آن لائن شیئر کیا گیا ہے۔ اگر آپ وہی پاس ورڈ استعمال کرینگے جو آپ اس طرح کی دوسری ویب سائٹس پر بھی استعمال کرتے ہیں، تو دوسرے لوگ اُن لیک شدہ معلومات کی بدولت آپ کی اکاونٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
آف لائن والیٹ
آف لائن والیٹ کیا ہے؟
اپنے سکوں کو ایپ/ویب سائٹ والیٹ میں سٹور کرنے کی نسبت آف لائن میں سٹور کرنا زیادہ محفوظ ہے۔ الیکٹرونیم کے تمام والیٹس ریاضی کے اُصولوں پر کام کرنے والے تین کیز پر مشتمل ہے، جسے پبلک کی, پرائیویٹ ویو کی , اور پرائیویٹ سپینڈ کی کہا جاتا ہے۔ ہم ان کیز کی تشریح اس طرح کر سکتے ہیں کہ پبلک کی ایسی ہے جیسے آپ کا بینک اکاونٹ نمبر (یہ آپ کا ETN Wallet ایڈریس ہے جسے لوگ آپ کو پیسے بھیجنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں)، پرائیویٹ کی اس طرح جو کسی کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ آپ کے اکاونٹ کا بیلنس دیکھ سکے لیکن اس کو خرچ نہ کر سکے، اور پرائیویٹ سپینڈ کی کی مثال ایسی ہے جیسے آپ کے بینک اکاونٹ کا پن کوڈ، جو اکاونٹ کے مالک کو اختیار دیتا ہے کہ اپنا کوڈ استعمال کرکے پیسے یعنی ETN خرچ کر سکے۔
ہر ایک کی کا ایک خاص مقصد ہے:
- اپنے والیٹ میں ETN ڈالنے کیلئے آپ کو پبلک کی (یا والیٹ ایڈریس) کا استعمال کرنا پڑتا ہے، یہ کی آپ ہر اُس شخص کو دے سکتے ہیں جو آپ کے والیٹ میں آپ کو ادائیگی کرنا چاہتا ہے اور ایسا کرنے سے آپ کے والیٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
- پرائیویٹ ویو کی آپ کے والیٹ کا بیلینس دیکھنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے نہ کہ آپ کے ETN خرچ کرنے کیلئے۔ اس کی کو حفاظت کے ساتھ رکھیں۔
- آپ کے والیٹ میں موجود ETN کو خرچ کرنے کیلئے پرائیویٹ سپینڈ کی استعمال کی جاتی ہے۔ اگر یہ کی کسی کے ہاتھ لگ جائے تو وہ آپ کے والیٹ میں موجود تمام ETN لے سکتا ہے اس لئے اس کی کو حفاظت کے ساتھ رکھیں۔ صرف آپ واحد بندے ہونے چاہئیے جن کو اس کی کا پتہ ہو۔ اگر کوئی ایپ، ویب سائٹ، کمپنی یا بندہ اس کا تقاضہ کریں تو جان لیں کہ وہ دھوکے باز ہے، انہیں ہر گز یہ کی نہ بتائیں۔ آف لائن والیٹ کو صرف الیکٹرونیم کے آفیشل ایپ کے ذریعے ہی امپورٹ کریں اور برائے مہربانی نیچے دیا گیا نوٹ “Using your offline wallet” ضرور دیکھ لیں۔
ان کیز سے آپ کا والیٹ بنا ہے اور ہر وہ شخص جو ان کیز تک رسائی رکھتا ہے اُسے آپ کے والیٹ اور اس میں موجود ETN پر کنٹرول ہوگا۔
آپ کے الیکٹرونیم آن لائن والیٹ (یا ویب والیٹ یا ایپ والیٹ) تک رسائی صرف الیکٹرونیم کے آفیشل ایپ یا my.electroneum.com کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ اس اکاونٹ پر ہم آپ کے پرائیویٹ کیز کا خیال رکھتے ہیں تاکہ آپ کی اپنے الیکٹرونیم سکوں یعنی ETN تک رسائِی آسان اور سیل ہو۔
آف لائن والیٹ ایک ایسا والیٹ ہے جس کی کوئی کیز آن لائن دستیاب نہیں ہوتی اور انٹرنیٹ پر کہی بھِی سٹور نہیں ہوتی (اسی لئے اسے 'آف لائن' کہتے ہیں)۔ آپ آف لائن والیٹ کا سافٹ وئیر کسی یو ایس بی ڈرائیو سے سیدھے کسی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر بغیر کسی انٹرنیٹ کنکشن کے بھی چلا سکتے ہیں۔
آپ لائن والیٹ کا استعمال کیوں کیا جائے؟
ہر وہ شخص جس کو آپ کے والیٹ کیز تک رسائی حاصل ہوگی وہ آپ کا والیٹ استعمال کر سکے گا، اس لئے اپنے سکوں کو محفوظ رکھنے کیلئے وہی طریقہ سب سے بہتر ہے جو سب سے زیادہ محفوظ ہے۔ ہم جتنا بھی کوشش کر لیں لیکن ہر وہ سسٹم جو انٹرنیٹ سے منسلک ہے ہمیشہ ہیکنگ کی ضد میں رہتا ہے۔ ہم نے آپ کے پرائیویٹ کیز کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں (جیسے کہ ان کو اینکرپٹ کرکے رکھنا)، لیکن آف لائن والیٹ کی نسبت ویب سے منسلکہ کسی بھِی سسٹم کو ہیکنگ کے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل باتیں بھی یاد رکھیں؛کہ آپ جو آف لائن والیٹ پرنٹ کرتے ہیں اُسے اُن ہزاروں مرکزی نظام سے جُڑے والیٹس کی نسب ہیکنگ/چوری کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔ الیکٹرونیم اس بات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے کہ آپ کے ویب سائٹ/ایپ اکاونٹس محفوظ ہو تاہم ہم اس بات کی تجویز دیتے ہیں کہ جب آپ آف لائن والیٹ استعمال کریں تو اس کی حفاظت کا خیال ضرور رکھیں۔
آف لائن والیٹ کیسے بنائینگے؟
آف لائن والیٹ بنانے کیلئے، ان سٹیپس پر عمل کریں:
- اس لنک پر جائیںdownloads.electroneum.com.
- ‘Offline Wallet Generator’ کے ہیڈر کے نیچے، براوزر کے ورژن پر کلک کریں۔ مزید حفاظت کی خاطر، رائٹ کلک کریں اور اس اپشن کا انتخاب کریں “Open in New Incognito Window” (آپ والٹ جنریٹر کو Download ZIP پر کلک کرکے سیدھے اپنے کمپوٹر میں بھِی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ گوگل کروم کا سب سے نیا ورژن استعمال کریں اور استعمال کے دوران کروم کے تمام ایکسٹینشن کو ڈس ایبل یعنی غیر کارگر کر لیں۔
- ہدایات کو غور سے پڑھ لیں اور پھر “Let’s Get Started” پر کلک کردیں۔
- اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے والیٹ کو زیادہ سے زیادہ تغیر دیں، سکرین پر اپنے ماوٰس کو اُس وقت تک گھمائیں جب تک نیچے دیا گیا رینڈمنیس “Randomness” کا بار بھر نہ جائے۔
- اب آپ کا والیٹ ڈاون لوڈ کرنے کیلئے تیار ہے۔ “Save Wallet as PDF” پر کلک کریں اور کسی فولڈر کا انتخاب کرکے پی ڈی ایف والیٹ کو سیو کرلیں۔
- ایک دفعہ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد ، آپ پی ڈی ایف فائل کو کھول کر پرنٹ کر سکتے ہیں۔
آف لائن والیٹ کو محفوظ بنانا
یاد رکھیں کہ حالانکہ آف لائن والیٹ اپنے ETN کو سٹور کرنے کا ایک محفوظ طریقہ ہے، لیکن ہر کوئی جو ان کیز تک رسائی حاصل کر لیگا اُسے آپ کے والیٹ کا مکمل کنٹرول حاصل ہو جائے گا اس لئے پرنٹ شدہ والیٹ کو محفوظ جگہ پر رکھ لیں۔ اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ اگر کہی پرنٹ اوٹ گُم ہو جائے، پانی سے پرنٹ خراب ہو جائے یا گھر میں آگ لگنے سے جل جائے، تو آپ نے اس کا ایک بیک اپ بھی بنایا ہوا ہو ورنہ آپ اسے ہمیشہ کیلئے کھو سکتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ ایک ڈیجیٹل کاپی بھی اپنے ساتھ کہی پر سیو کر کے رکھ لیں جیسے یو ایس بی ڈرائیو وغیرہ (سادہ الفاظ میں یہ کہ پی ڈی ایف کاپی کو ہر حال میں محفوظ رکھ لیں)۔ اگر آپ مہارت رکھتے ہیں تو اضافی سیکیورٹی کی خاطر آپ پی ڈی ایف فائل کو کسی اینکرپشن سافٹ وئیر کے ذریعے اینکرپٹ کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ نے پرائِویٹ کیز تک رسائی کھو دی تو آپ اپنے ETN کھو دینگے اور اس کو واپس پانے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
آف لائن والیٹ کا استعمال
ہم یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ جب آپ آف لائن والیٹ سے ETN امپورٹ کر یں (اس کیلئے آپ کو پرائیویٹ کیز کا استعامل کرنا پڑیگا ہمارے ایپ کے اندر یا CLI ٹولز میں) تو آپ پورے کا پورا بیلنس ٹرانسفر کر لیں اور پھر دوسرا آف لائن والیٹ بنا لیں جو آپ نے پہلے استعمال نہیں کیا اور اگر کچھ ETN بچے ہیں اور آپ اُن کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو اُنھِیں اُس والیٹ میں ٹرانسفر کر دیں۔ اگر آپ کے ETN کا بیلنس بہت زیادہ ہے تو آپ کو ایک سے زیادہ والیٹ استعمال کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے (یاد رکھیں کہ آپ جتنے چاہے بغیر کسی خرچے کے بے شمار والیٹ بنا سکتے ہیں صرف یہ بات ہوگی کہ ایک والیٹ سے دوسرے والیٹ کو ETN ٹرانسفر کرنے کیلئے معمولی سے فیس کاٹی جائے گی)۔
سسٹم کی درکار ضروریات
my.electroneum.com اور آف لائن والیٹ
گوگل کروم کا ورژن 6٫0 یا اس سے نیا ورژن
اینڈرائڈ ایپ
اینڈرائڈ ورژن 4٫4 یا اس سے بھی نیا ورژن
iOS ایپ
iOS 9.0 یا اس سے بھی نیا ورژن