محفوظ ترین بلاک چین

2019 میں، ہم نہایت فخر کے ساتھ کہہ سکتے تھے کہ ہمارا نیٹ ورک پوری دنیا میں کرپٹو کرنسیوں کا سب سے محفوظ نیٹ ورک ہے۔ ای ٹی این اب 51 فیصد تک کے حملوں سے اپنے آپ کو بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے – یہ حملے آج کل کے زمانے کے کرپٹو کرنسیوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

یہ بلاک چین کی ہمہ وقت اپ گریڈیشن کی بدولت ممکن ہوا جس میں ایک ماڈریشن لئیر بنائی گئی ہے جو عام طور پر متحرک نہیں رہتی تاکہ ہمارے نیٹ ورک پر بوجھ نہ پڑے اور نیٹ ورک آسانی سے چلتا رہے، تاہم کسی ممکنہ حملے کی صورت میں، یہ لئیر پتہ لگا لیتا ہے کہ کہاں سے حملہ ہونے کا خدشہ ہے یا کوشش کی گئی ہے اور اس طرح یہ متعلقہ مقام کو بند کر دیتی ہے۔

سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کیلئے یہ بھی کیا گیا ہے کہ ویلیڈیٹرز یعنی مائنرز ایک ساتھ ایک ہی وقت میں مختلف جگہوں سے مائننگ نہیں کر سکتے، اس طرح یہ سیکیورٹی کی ایک اور لئیر ہے۔

ایک ذمہ دار بلاک چین کے ساتھ

الیکٹرونیم پوری دنیا میں وہ واحد کرپٹو کرنسی ہے جس کا نیٹ ورک غیر سرکاری ادارے یعنی این جی اوز چلا رہے ہیں۔ این جی اوز والیڈیٹرز کے نوڈ چلاتے ہیں اور بلاک چین کو برقرار رکھنے کیلئے بلاک ریوارڈز موصول کرتے ہیں۔ ہم اس نئے پروٹوکول کو ذمہ داری کا ثبوت یا پروف آف ریسپانسبلٹی (PoR) کہتے ہیں۔

پی او آر کے آغاز سے پہلے، ہم نے کئی این جی اوز کا اپنی طرف سے انتخاب کیا جن کا ریکارڈ ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے اچھا تھا، ایسے لوگ جو نہایت کسم پُرسی کی حالت میں رہتے ہیں۔ یہ این جی اوز اب ای ٹی این بلاک ریوارڈز کو خیراتی کاموں کو بڑھاوا دینے، خاندانوں کو غربت سے نکالنے کی خاطر اور ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کی خاطر استعمال کر رہے ہیں۔

زیادہ سر سبز بلاک چین

ہمارا بلاک چین تمام کرپٹو کرنسیوں سے زیادہ سر سبز ہے، جس میں سے پروف آف ورک یعنی کام کے ثبوت کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اگرچہ ہمارے نیٹ ورک پر ایک دن میں ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں ٹرانزیکشنز ہوتے ہیں، پھر بھِی اس کے انرجی استعمال کرنے کی ضرورت صرف ایک بجلی کے بلب کے برابر ہے۔ یہ موجودہ دور کے تمام بلاک چینز سے سراسر مختلف ہے، جہاں کچھ بلاک چینز کو اتنی زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے جتنا کسی پورے کے پورے ملک کی ضرورت ہوتی ہے۔ بلاک چین کی یہ جدت اور ترقی پوری دنیا کیلئے ایک نئے معیار کی حیثیت رکھتی ہے۔

بلاک چین کا مشترکہ موجد

ہمارے جدید بلاک چین کے اجراء کے بعد، ہم نے ڈاکٹر سکاٹ صٹارنیٹا سے بات کی، جن کو دنیا بلاک چین کے مشترکہ موجد کے نام سے جانتی ہے۔ 1991 میں کئے گئے اُس کے کام کو اصلی بٹ کوئین کے وائٹ پیپر میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ اُس نے ہمارے اس جدت اور ذمہ دار بلاک چین کی تعریف کی۔

انٹرویو میں بہت ساری باتوں کا اعادہ کیا گیا ہے جن میں بلاک چین کے مستقبل سے لیکر الیکٹرونیم پراجیکٹ کے حوالے سے اُن کے خیالات شامل ہیں، ساتھ ساتھ ہمارے اس کوشش کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے کہ کس طرح ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کو نئے ہُنر سکھائے جائے اور اُن کو کمانے کے نئے طریقوں سے روشناس کرایا جائے۔

انٹرویو پڑھئیے

دیکھئیے کہ ہمارا بلاک چین کس طرح کام کرتا ہے

الیکٹرونیم کمیونٹی کے ایک معزز ممبر نے نیچے دیا گیا ویڈیو بنایا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ہمارے جُداگانہ اور مخصوص بلاک چین کے فائدے کیا ہیں اور یہ کس طرح کام کرتا ہے۔ اگر آپ ہمارے بلاک چین کے تیکنیکی پہلووں کے بارے میں مزید جاننے کی دلچسپی رکھتے ہیں، تو نیچے دیا گیا ویڈیو دیکھیں۔